پولیس کو عوام سے نکاح نامہ طلب نہ کرنے کا حکم 14 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:02:00 PM -
  • 0 comments
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٞترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے تمام زونل ڈی آئی جیز کو حکم دیا کہ اپنے اپنے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس افسران و ملازمان چیکنگ کے دوران عوام سے نکاح نامہ طلب نہیں کریں گے اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی کردار کا مظاہرہ کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‎‎
Source- https://jang.com.pk/news/608838-karachi-police-barred-from-harassing-couples-over-nikah-nama

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: