منشیات کی دنیا کا گاڈ فادر ’ال چاپو‘ مجرم قرار 13 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:05:00 AM -
  • 0 comments
نیویار ک کی عدالت نے منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر ال چاپو کو مجرم قرار دے دیا۔
منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں ال چاپو پر عائد تمام 10 الزامات میں اسے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔
61 سالہ ال چاپو پر منشیات کی فروخت، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
گواہوں کے مطابق میکسیکن منشیات فروش نے سالانہ 25 سے 30 ٹن ہیروئن اسمگل کی ہے، ابھی اسے سزا سنائی جانی باقی ہے اور ممکنہ طور پر یہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ال چاپو2001ء اور 2014ء میں دو مرتبہ جیل سے فرار بھی ہو چکا ہے، ال چاپو پر الزام ہے کہ وہ میکسیکو میں منشیات فروشی کے سب سے بڑے اور طاقتور گروہ سینالوا کارٹیل کی پشت پناہی کرتا تھا۔
Sourchttps://jang.com.pk/news/608608-godfather-of-drug-world-el-chapo-convicted-in-us-traile-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: