راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں 129 بھارتی شہریوں کو مبینہ طور پر اسٹوڈنٹ ویزا کے ذریعے امریکا میں رہائش رکھنے کی خاطر جعلی یونیورسٹی میں داخلہ لینے پر گرفتار کرلیا گیا۔ایک بھارتی اخبار کے مطابق ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ میں فارمنگٹن ہل نامی یونیورسٹی امریکی محکمے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے انڈر کور آپریشن کا حصہ تھی جس کا مقصد امیگریشن میں ہونے والے فراڈ کا پردہ چاک کرنا تھا۔ اس کے علاوہ امیگریشن اور کسٹم حکام نے اسی روز ویزا فراڈ اسکیم میں ملوث بھارتی شہریوں اور بھارتی نژاد 8 امریکیوں پر فردِ جرم بھی عائد کی۔آٹھوں ملزمان کو منافع کمانے کے لیے غیر ملکیوں کو ویزے کے حصول میں دھوکا دینے میں ملوث پایا گیا تھا۔اس سلسلے میں حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی طالبعلم قانونی طور پر اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا آئے تھے جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف فارمنگٹن میں داخلہ لے لیے تا کہ وہ کام کرتے رہیں۔
0 comments: