زرین خان نے بدتمیزی پر تھپڑوں کی بارش کردی 12 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:01:00 AM -
  • 0 comments
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح کو بد تمیزی کرنے پر تھپڑ ماردیا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچ کے لیے پہنچی تھیں، اس دوران مداحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سے زرین خان کواپنی گاڑی تک واپس جانا خاصہ دشوار ثابت ہوا۔
اس دوران ایک نوجوان نے زرین خان سے بد تمیزی کی تو اداکارہ نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔
اس حوالے سے زرین خان کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار ہمیں معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوجاتا ہے۔
انہوں نےکہاکہ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ اگر کوئی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کرے گا تو میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال زرین خان اس وقت مشکل کا شکار ہوئی تھیں جب ایک موٹر سائیکل سوار شخص ان کی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: