ارشاد رانجھانی کے قتل نے مجھے ہلا کر رکھ دیا، مراد علی شاہ 11 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:39:00 AM -
  • 0 comments
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارشاد رانجھانی کے قتل نے اُنہیں ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ ضرورت پڑی تو پولیس افسران کے خلاف خود ایف آئی آر درج کرواؤں گا ۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑے گا، پولیس زخمیوں کو اسپتال لانے کے بجائے تھانے لے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں عوام کی حکمرانی ہے اسے پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں ارشاد احمد رانجھانی کی ہلاکت کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر اور فرخ ملک شامل ہیں۔
ملزم رحیم شاہ پرفائرنگ سے زخمی ارشاد رانجھانی کو اسپتال نہ پہنچانے کا الزام ہے ، ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کے خلاف دفعہ عائد کی جائے گی۔
Source-https://jang.com.pk/news/607938-murder-of-irshad-ranjhani-shocked-me-cm-sindh

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: