مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسا چپڑاسی پاکستان کی سیاست میں قبول نہیں، وہ ایک دفعہ پھر سسٹم پہ حملہ آور ہونے کی تیاری کر رہا ہے، پارلیمان پر لعنت بھیجنے والا صرف پارلیمان کو توڑنے کی بات ہی کر سکتا ہے۔
انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر ردِ عمل میں کہا کہ شیدا ٹلی پی اے سی میں نہیں آسکتا، وہ ایک سیاسی گیدڑ ہے جو پارلیمان کو پارلیمان سے باہر دھمکی دے سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف چیئرمین پی اے سی نہیں ہوں گے تو پارلیمان اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی نہیں چل سکے گی۔ حکومت فیل ہوگئی ہے اسی لیے سازش کر کے پارلیمان کو فیل کرنا چاہتی ہے تاکہ اِن سے اِن کی ناکامی کا سوال نہ ہو سکے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تضحیک کر کے پورے پارلیمان کا استحقاق مجروح کیا ہے جو قابلِ قبول نہیں۔
Source-https://jang.com.pk/news/607322-sheikh-rasheed-is-not-accepted-in-pakistani-politics-rana-sanaullah
0 comments: