مبینہ شوہر کی درخواست پر اداکارہ میرا کے خلاف نکاہ پر نکاح کا کیس بحال۔
سینیر جوڈیشیل مجسٹریٹ نے وکلا کے دلائل سن کر کیس بحال کیا- اداکارہ کی 2 مارچ کو طلبی۔
عدالت نے نکاح پر نکاح کیس میں اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق ا لرحمٰن کی کیس بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو 2 مارچ کو طلب کر لیا ہے
لاہور کینٹ کچہری میں سینیر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کی عدا لت میں سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت ہوئی ۔دورانِ سماعت جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ادا کارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمٰن کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فوجداری ایکٹ کے تحت کیس بحالی کا حکم دیا اور اداکارہ میرا کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔
فیملی عدا لت پہلے ہی اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے چکی ہے۔
درخواست گزار عتیق الرحمٰن نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پر نکاح کیا۔
اس لیئے عدالت اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کاروائی کرے۔
0 comments: