میڈیا نے فیاض چوہان کا بائیکاٹ کر دیا، معافی کا مطالبہ ۔ 9 جنوی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:16:00 AM -
  • 0 comments
پنجاب اسمبلی کے باہر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے ناراض صحافیوں نے آج ان کا بائیکاٹ کیا۔
فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم صحافیوں نے وزیر اطلاعات کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا۔
صحافیوں نے اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
اس حوالے سے پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ معاملات میں بہت بار تلخی ہو جاتی ہے، فیاض الحسن چوہان جوان ہیں اور ان کا گرم خون ہے، اس لئے بدتمیزی کی، اس پر تمام صحافتی برادری سے میں معافی مانگتا ہوں۔
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی نے صحافیوں سے بدتمیزی اور بدزبانی پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔
مسلم لیگ نون کے ملک محمد احمد نے بھی فیاض چوہان کی صحافیوں سے بد تمیزی کی مذمت کی اور صحافیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔
پنجاب اسمبلی میں فیاض الحسن چوہان کے استعفے کی قراردادپیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نےجمع کرائی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف نے پہلے قومی رہنماؤں کی پگڑیاں اچھالیں، اب میڈیا حکومتی وزراء کے نشانے پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان اس تضحیک میں پیش پیش ہیں، ان کا صحافیوں کو بدتمیز اور بےشرم کہنا انتہائی افسوناک ہے، انہیں جماعت اسلامی سےبھی کرپشن اور بدزبانی کےباعث نکالا گیا تھا۔
قراردادمیں فیاض الحسن چوہان کو فوری وزارت سے ہٹانے اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما ملک احمد خان نے بھی فیاض الحسن چوہان کی صحافیوں سے بد تمیزی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان اپنے الفاظ پرمعافی مانگیں۔
Source-https://jang.com.pk/news/596174-media-boycotted-fayyaz-chohan



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: