بیر Jujube

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:22:00 AM -
  • 0 comments

بیر کو بعض لوگ غریب کا سیب کہتے ہیں جو کچھ غلط نہیں ہے۔ بیر نسبتاً سستا اور ہر دلعزیز پھل ہے۔
مزاج ۔ سرد  خشک درجہ اول۔
ذائقہ۔ ترش، شیریں، کھٹ مٹھا،
قدرت نے بیری کے خوبصورت پیڑ کے پھل، پتوں اور چھال میں غذائی اور ادویاتی خواص رکھے ہیں۔
برصغیر پاک و ہند میں پائے جانے والی بیر  کی تین اقسام بیان کی جاتی ہیں۔( 1) پیوندی بیر (2) تخمی بیر (3) جنگلی بیر
پیوندی بیر -
 اس بیر کی شکل لمبوتری اور لمبائی ایک سے دو انچ کے برا بر ہوتی ہے۔ اس کو سیو بیر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بیر بڑے اور خوشذائقہ ہوتے ہیں۔ باہر سے سبز یا سرخی مائل اور ان کاگودا سفید ہوتا ہے۔ ان کو پیوندی اس لیئے کہا جاتا ہے کیونکہ عام گول بیر پر پیوند لگا کران کے پیڑ تیار کیئے جاتے ہیں۔
تخمی بیر-
 اس بیر کو کاٹھے بیر بھی کہا جاتا ہے ۔ ان کی شکل گول ہوتی ہے۔ کچے بیروں کا رنگ سبز اور پکے ہوئے ان بیروں کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ پیوندی بیروں کے مقابلے میں یہ چھوٹے ہوتے ہیں ۔ ان کا ذاے کھٹ میٹھا ہوتا ہے۔ انہیں تخمی اس لیئے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے پودے بیج کے ذریعے تیار کیئے جاتے ہیں۔
جنگلی بیر۔
اسے جھڑ بیری یا کوکنی بیر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بیر بہت چھوٹے ہوتے ہیں ۔ ان کا سائز تقریباً مٹر کے دانے کے برابر ہوتا ہے۔ اس میں مٹھاس سے زیادہ ترشی ہوتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ جھاڑیاں خودرو ہوتی ہیں اور پوری دنیا میں پائی جاتی ہیں۔
غذائی اور طبی فوائد
 1 ۔ بیر میں کیلشیم، فاسفورس ، پوٹاشیم ، فلورین،اور فولاد کے علاوہ وٹامن اے ، بی اور ڈی  کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ اس میں گلوز بھی ہوتا ہے جو جسم کو فوری توانائی مہیا کرتا ہے۔ یہ جسم میں گوشت بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔
2 ۔ بیر خون کوصاف کرتے ہیں ۔ زہریلے مادے خارج کر دیتے ہیں ۔روزانہ آٹھ دس بیر کھانے سے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں اور چہرہ نکھر جاتا ہے۔
3 ۔ بیری کے پتوں اور ٹہنیوں کا لیپ پھوڑوں پھنسیوں پر لگانے سے پیپ جلد پک کر خارج ہو جاتی ہے۔ زخم او ناسور دھونے کیلئے بھی بیری کے پتوں کا جوشاندہ مفید ہے۔
4 ۔ بیر بالوں اور ہڈیوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں ۔ بالوں کو مضبوط گھنے اور چمکدار کرتے ہیں ، ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
5 ۔ سر پر بیری کے پتوں کا لیپ لگانا بالوں کا صحت مند اور خوشنما بناتا ہے۔ اس کے استعمال سے سر کی جلد کے امراض دور رہتے ہیں اور بال لمبے ہوتے ہیں۔
6 ۔ دماغ اور اعصاب کو مضبوط کرتے ہیں
7 ۔ بیر موٹاپے اور بلڈپریشر کو کنٹرول کرتے ہیں۔
8 ۔ بیری کی لاکھ یا گوند پنساری کی دکان سے مل جاتئی ہے اور بیری کے پیڑ سے بھی حا صل کی جا سکتی ہے۔ ڈیڑھ    ما شہ سے 6 ماشے بیری کی لاکھ عرق مکو اور عرق بادیان پانچ، پانچ تولے کے ساتھ صبح چند دن استعمال کرنے سے بدن کی چربی پگھلنے لگتی ہے اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہونے لگتا ہے۔ 
9 ۔ بیری کے تازہ پتوں کا جوشاندہ نمک ملا کر غرارے کرنا گلے کی خراش منہ کی سوزش۔ مسوڑھوں سے خون بہنے اور زبان پھٹ جانے کے امراض کیلئے شافی ہے۔
10 ۔ بیر نظامِ ہضم کی کار کردگی کو بہتر کرتے ہیں ۔  گیس اور جلن کی تکلیف دور کرتے ہیں۔ بیر استعمال کرنے سے آنتیں بہتر کام کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ بھوک کی کمی دور ہو جاتی ہے۔




Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: