سردیوں کی سوغات چلغوزے۔ ذیابیظس، دل کے امراض دماغ کی کمزوری،اور کینسر کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ --------

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:28:00 PM -
  • 0 comments
چلغوزے کے فوائد
چلغوزےمیں فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں، جو بھوک بڑھانے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کیلئے بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ان میں موجو د میگنیشیم اور پروٹین دل کے امراض اور ذیا بطیس سے بچنے میںمدد کرتے ہیں۔ جسم کوتوانائی دینے کے علاوہ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس حمل میں، قوتِ مدافعت بڑھانے، بینائی، بالوں اور جِلد کی صحت کیلئے فائدہ مند ہیں۔
ذیابطیس میں فائدہ مند
اگر آپ روزانہ چلغوزے کھا رہے ہیں تو آپ کو ذیابطیس ٹائپ ٹو کنٹرول کرنے میںمدد مل سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق بینائی کم ہونے کی پیچیدگیوں اور اسٹروک سے بھی چلغوزے محفوظ رکھتے ہیں۔ ذیا بطیس ٹائپ ٹو کے مریض جو چلغوزے روزانہ کھاتے تھے ان میں گلوکوز کنٹرول کرنے کی سطح بہتر اور برے کولیسٹرول کی سطح کم دیکھی گئی۔
دل کے امراض میں کمی
عام طورپر چلغوزوں کو دل کیلئے اچھا سمجھا جاتاہے۔ تحقیق سے پتہ چلتاہے کہ چلغوزے کھانے سے دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہونے والی اچانک اموات کے خطرے میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس میںموجود مونوسیچوریٹڈ فیٹس، وٹامن ای، وٹامن کے، میگنیشیم اور مینگنیز مل کر دل کے امراض کے خلاف مضبوط ڈھال بن جاتے ہیں۔ ان میں موجود پائنولینک ایسڈ صحت مند کولیسٹرول کو سپورٹ کرتا ہے اور بُرے کولیسٹرول کا لیول کم کرنے میںمدد کرتاہے۔ وٹامن کے زخم کے دوران خون جمنے میں اور وٹامن ای سرخ خلیے پیدا کرنے کا کام انجام دیتاہے۔ اس سے فشارِ خون بھی کم رہتاہے۔
دماغی صحت میں بہتری
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ چلغوزے میں وافر مقدار میں آئرن اور ایک منرل جو آکسیجن کو اسٹور کرنے اور ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے درکار ہوتاہے، پایا جاتاہے ۔ ان دونوں سے دماغ کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ کچھ رپورٹس یہ بھی کہتی ہیںکہ چلغوزے کھانے سے اینزائٹی، ڈپریشن اور اسٹریس کا علاج کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق غذا میں موجود میگنیشیم دوران ِ بلوغت ہونے والی ڈپریشن اور اینزائیٹی کی خرابیوں کو کم کرنے میں مدد کرتاہے۔ اسی لئے چلغوزے کھانے سے ان تمام معاملات میں بہتری لانے کےساتھ موڈ بھی بہتر ہوتا ہے۔
کینسر کا کم خطرہ
چلغوزے میں موجود میگنیشیم اور دیگر منرلز کینسر کی بہت سی اقسام کا خطرہ کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کےمطابق اگر ہر روز100ملی گرام سیرم میگنیشیم آپ کے جسم میں نہیں جارہاتو لبلبے کا کینسر ہونے کا خطر ہ 24فیصد تک بڑھ سکتاہے۔
وزن میں کمی
چلغوزے میں دل کو صحت مند رکھنے والے فیٹی ایسڈ پیٹ کی چربی گھلانےمیں بھی مدد کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اپنی غذا میں سیچوریٹڈ فیٹس کو چلغوزوںسے بدل دیں، اس سے آپ کو وزن کم کرنے میںبہت مدد ملے گی۔ اس کیلئے آپ کو خرچ ہونے والی کیلوریز اور ایکسرسائز کے دورانئے میں اضافی تبدیلیاں بھی نہیں کرنی پڑیں گی۔
بالوں اور جِلد کی بہتر صحت
چلغوزوں میںموجود مختلف بنیادی غذائی اجزا جیسے کہ وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جِلد کو حیرت انگیز فائدہ پہنچاتے ہیں۔ وٹامن Eاور اینٹی آکسیڈنٹس تو ویسے بھی اینٹی ایجنگ کیلئے مشہور ہیں۔ چلغوزوں میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات اور آئل حساس جِلد کیلئے بہت موزوں ہے، یہ جِلد کی نشوونما کرتے ہیں اور بہت سی عام شکایات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ جِلد میں نمی برقرار رکھنے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ وٹامن Eبالوں کی نشوونما بھی کرتا ہے اور اسکیلپ کو عمدہ حالت میں رکھتاہے ۔ اس کا تیل بال گرنے سے روکنے کیلئے اکسیر ہے۔ 

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: