ڈائریکٹر جنرل آف پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت تمام پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کو جون جولائی کی فیس نہ لینے کے احکامات جاری کردیئے ۔
ڈائریکٹر جنرل آف پرائیویٹ اسکولز نکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں پرائیویٹ اسکولز کو پچھلے جون جولائی کی فیسیں ایڈجسٹمنٹ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے زبردستی جون جولائی کی فیسیں لیں گی تو ان کا اسکول رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔
0 comments: