کورنگی، بیمار بچے کے علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر ماں نے خودکشی کرلی

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:26:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نےبیماربچے کے علاج کیلئے دوائی کے پیسے نہ ہونے پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود پر کورنگی 100 کوارٹر مچھلی موڑ کے قریب گھر سےلڑکی کی لاش ملی جس کی شناخت 20سالہ عریشہ زوجہ ناظم کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفیہ ایک بچے کی ماں ہے اور اسکا شوہر ناظم کسی فیکٹری میں کام کرتا ہے اسکا بچہ کافی دنوں سے بیمار تھا وہ فیکٹری سے گھر پر آیا تو اسکا اپنی بیوی عریشہ سے بچے کی دوائی نہ لانے پر جھگڑا ہوگیا اور جھگڑے کے بعد متوفیہ عریشہ کا شوہر ناظم گھر سے باہر آیا تو عریشہ نے دوپٹہ کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہناہے کہ متوفیہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا ، جس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسکے پاس بچے کی دوائی دلانے کیلئے پیسے نہیں تھے اور اسکی بیوی عریشہ بچے کو دوائی دلانے کا کہہ رہی تھی جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور وہ غصے میں گھر سے باہر آیا اور کچھ دیر بعد گھر گیا تو اسکی بیوی عریشہ نے خودکشی کرلی تھی ، پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے ۔
Source-https://jang.com.pk/news/597547-topstory

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: