ہر فلم کو اپنی بیٹی کی طرح سمجھتا ہوں - 9 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:27:00 AM -
  • 0 comments
بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان کوحال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم زیرو کی ناکامی کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ انہوں نے کہا کہ اپنی ہر فلم کو اپنی بیٹی سہانا خان کی طرح سمجھ کر کرتے ہیں۔
دکن کیرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اپنی ہر فلم کو اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں، جس طرح لوگ اپنی بیٹی کی شادی پرکسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتے وہ بھی اپنی فلموں کے معاملے میں ایسے ہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بھی نئی فلم بناتے وقت یہ ضرور سوچتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ کر رہے ہیں اور جس طرح کوئی بیٹی کی شادی کے وقت اُمید کرتا ہے کہ وہ خوش ہوگی، وہ بھی اسی طرح اُمید رکھتے ہیں کہ ان کی فلم کامیاب جائے گی اور بہت سارے پیسے کمائے گی۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے کہاکہ اگر انہیں بالی ووڈ کا بادشاہ کہا اور سمجھا جاتا ہے تو اُن پر لازم بھی ہے کہ وہ مشکل اور غیر معروف فیصلے بھی کریں، کیوں کہ جو ایسا نہیں کرتا وہ بادشاہ ہی نہیں ہوتا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ مشکل فیصلے لینے کی وجہ سے ہی ایک کامیاب اداکار بنے اور اُنہیں احساس ہے کہ اگر وہ بادشاہ ہیں تو انہیں اپنے فیصلے اپنی مرضی سے کرنے چاہئیے اور ایسے میں مشکل اور غیر معروف فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: