بھارت میں ایک لڑکے کی جانب سے تھانے میں ایک لڑکی کے خلاف دل کی چوری کی انوکھی واردات کی شکایت موصول ہوئی۔ لڑکے کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا دل واپس چاہئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے مشہور شہر ناگپور کے تھانے میں یہ انوکھی شکایت آئی جب ایک نوجوان اپنے دل کی تلاش میں آیا۔
دنیا کے کسی بھی تھانے میں یہ پہلی شکایت آئی ہے جس نے پولیس عملے کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ دنیا کے کسی بھی قانون میں اس مسئلے کا حل موجود نہیں ہے۔
پولیس اہلکاروں کو سمجھ نہیں آیاکہ کیا کریں تو انہوں نے اپنے افسران سے مشورہ لیا۔افسران نے لڑکے کو سمجھا کر واپس بھیجنے کا مشورہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واردات کے بارے میں ناگپور پولیس اسٹیشن کے کمشنر نے ایک تقریب کے دوران بتایا۔اس تقریب میں پولیس ڈیپارٹمنٹ نے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے آرٹیکلز بر آمد کر کے ان کے مالکان تک پہنچائے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران اس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئےکمشنر کا کہنا تھا کہ ہم چوری شدہ آرٹیکلز کی واپسی تو ممکن بنا سکتے ہیں مگر کبھی ایسی چوریوں کی شکایات بھی آتی ہیں جس کا حل ہمارے پاس بھی نہیں ہوتا۔
0 comments: