سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے محبت کی تردید - 9 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:02:00 AM -
  • 0 comments
بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ایک مسلمان لڑکے کے عشق میں مبتلا ہیں جبکہ سوناکشی سنہا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سےاپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے اور ظہیر اقبال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ نہیں ہے، ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ 
اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ سلمان خان اُن کے اور ظہیر اقبال کے درمیان دوستی یا محبت کے رشتے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ظہیر اقبال فلم ’نوٹ بک‘ کے ریلیز ہونے سے قبل ہی سلمان خان کے بہترین دوست بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’نوٹ بک‘ ظہیر اقبال کی ڈیبیو فلم ہے جس میں وہ منیش بہل کی بیٹی ’پرانوتن‘ کےساتھ نظر آئیں گے۔
رومانس سے بھرپوربالی ووڈفلم 29 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس بات کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: