بالی ووڈ لیجنڈ اداکار قادر خان 81 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ منگل یکم جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:19:00 AM -
  • 0 comments
ممبئی: 
بالی ووڈ اداکار قادر خان 81 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قادرخان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیر تھے، شدید علالت کے باعث انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے بات چیت بھی بند کردی تھی۔ قادر خان کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا  جس کے باعث  وہ کینیڈا کے اسپتال میں زیرعلاج تھے اورانہیں وینٹی لیٹرپررکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
قادر خان کے بیٹے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری پوری فیملی کینیڈا میں رہائش پزیر ہے لہٰذا میرے والد کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی۔
قادرخان کے بیٹے سرفرازنے چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ برس ان کے والد کا گٹھنے کا بھی آپریشن ہوا تھا لیکن آپریشن کے بعد سے ہی ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔
واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔
لیجنڈ اداکار قادر خان کے انتقال پر فنکاروں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ قادر خان کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، وہ بہت بہترین آرٹسٹ تھے۔

 اداکار انوپم کھیر نے بھی  ویڈیو پیغام کے ذریعے افسوس کا اظہار کیا۔

 اداکار ارجن کپور نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کے جانے سے بھارتی فلم انڈسٹری کو ہونےو الا نقصان کبھی پورا نہیں گا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے آنجہانی اداکار قادر خان کے گھر والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر کی دعاکی۔

 بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے قادر خان کو اپنا پسندیدہ اداکار اورمصنف قرار دیتے ہوئے کہا مجھے ان کی موت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، ہماری فلم انڈسٹری نے ایک بہت اچھا فنکاراور مصنف کھودیاہے۔

Source- https://www.express.pk/story/1486476/24/

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: