بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی، پاکستان کے 8 وکٹ پر 144 رنز -22 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:55:00 AM -
  • 0 comments
پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ایک روزہ میچ میں دھوکا دے گئی، 36 اوورز میں 8 وکٹ پر 144 رنز بنالئے ہیں۔
ڈربن کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جو درست ثابت ہوا۔
سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 15 کے اسکور پر گری، گزشتہ میچ میں 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے امام الحق 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہیں ربادا نے پویلین کا راستہ دکھایا۔
پاکستان کی دوسری وکٹ ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم کی گری، جو 12 رنز بناکر ربادا کا دوسرا شکار بن گئے،یوں ٹیم کی 2 اہم وکٹیں صرف 37 کے اسکور پر گر گئیں۔
مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 58 کے مجموعے پر گری، گزشتہ میچ کے نصف سنچری میکر محمد حفیظ 9 بناکر میدان چھوڑ گئے،ان کی وکٹ فیلوکوایوکے حصے میں آئی۔
58 ہی کے اسکور پر اوپنر فخر زمان 26 رنز بناکر اولیور کا پہلا شکار بن گئے،یوں ابتدائی 4 اہم وکٹ گر جانے کے بعد ٹیم نفسیاتی دباو کا شکار ہوگئی۔
اس موقع پر سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے شاداب خان کے ساتھ مل کر اسکور 85رنز تک پہنچادیا،اس موقع پر شاداب خان 18 رنز بناکر شمسی کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔
سرفراز الیون کی چھٹی وکٹ حسین طلعت کی گری، جو صرف 2 بناکر شمسی کا شکار بن گئے، بیٹنگ لائن کے 6 اہم ستون 92 رنز گر گئے۔
ساتویں وکٹ شعیب ملک کی گری،جو فیلوکوایو کا دوسرا شکار بن گئے، انہوں نے 21 رنز بنائے۔
اس وقت کپتان سرفراز احمد کے ساتھ فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں۔
آج کے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم نے 2 تبدیلیاں کیں ، شاہین شاہ آفریدی کو عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا، جنوبی افریقا نے میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے ۔
گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی اور 5 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: