کراچی(خبرایجنسی) پی آئی اے نے اربوں روپے منافع کمانے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیا، پی آئی اے نے ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کوخط لکھ دیا جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اس امرکا انکشاف کیا کہ کوئٹہ اورفیصل آباد ایئرپورٹس کے رن وے اس قابل نہیں کہ یہاں بوئنگ 777 جہازوں کی لینڈنگ یا ٹیک آف با آسانی ہوسکے۔پی آئی اے کے پائلٹس نے کوئٹہ اورفیصل آباد ایئرپورٹس پرجب بوئنگ 777 کی لینڈنگ اورٹیک آف کیا تو اس کے بعد اپنی رپورٹ میں پی آئی اے کے پائلٹ نے ان دونوں ایئرپورٹ کے رن وے کوغیرموزوں قراردے دیا۔
Source-https://jang.com.pk/news/602101-which-airports-are-not-sufficient-for-landing-boeing-777
0 comments: