گلستان جوہر کراچی کے منی چینجر سے 70 لاکھ لوٹ لیےگئے 14 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:38:00 AM -
  • 0 comments
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع منی چینجر سے 3 مسلح ملزمان 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
شارع فیصل پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب واقع منی چینجر کا عملہ دفتر کھولنے کے لے پہنچا تو دفتر کا شٹر کھولتے ہی3 مسلح ملزمان اندر داخل ہوگئے۔
ملزمان نے اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سیکیورٹی گارڈ بھی عملے کے ساتھ تھا جو غیر مسلح تھا۔
سیکیورٹی گارڈ کے مطابق گارڈ کا اسلحہ منی چینجر کے اندر موجود تھا جو اس نے دفتر کھولنے کے بعد حاصل کرنا تھا مگر اسے اس کال موقع ہی نہیں مل سکا۔
اس طرح مسلح ملزمان منی چینجر کے لاکر کھلوا کر 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: