کراچی کے بینک سے گارڈ نے 65 لاکھ لوٹ لیے 29 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:51:00 AM -
  • 0 comments
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک نجی بینک سے سیکورٹی گارڈ 65 لاکھ  روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس بی مارکیٹ میں آج صبح ساڑھے 7 بجے ایک نجی بینک میں چوری ہوئی جس میں سیکورٹی گارڈ بینک کے 22 لاکر توڑ کر اور 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بینک سے چوری کرنے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہےجو کہ گزشتہ 6ماہ سے بینک میں نائٹ شفٹ میں تعینات تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سیکورٹی گارڈ نےبینک کے 10 لاکرزگیس کٹر کی مدد سے کاٹے۔
ملزم منظور نےاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینک میں چوری کی واردات کی جس کے بعد وہ ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔
Source-https://jang.com.pk/news/603319-karachi-bank-dacoity

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: