اکیاون فیصد پاکستانی وزیر اعظم عمران کی کارکردگی سے مطمئن،گیلپ اینڈ گیلانی سروے

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:49:00 PM -
  • 0 comments
اسلام آباد (جنگ نیوز) آدھی سے زیادہ آبادی وزیراعظم عمران خان سے خوش پاکستان میں رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے کے مطابق ملک میں 51 ؍فیصد افراد کے خیال میں حکومت سنبھالنے سے اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ وزیر اعظم کی مقبولیت شہری علاقوں اور 50؍برس سے کم عمر افراد میں زیادہ ہے۔ رائے عامہ کے جائزے کرنے والے ادارے گیلپ اینڈ گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں عوامی رائے کا ایک جائزہ کیا جس میں 1141افراد نے حصہ لیا۔ ادارے کے مطابق جائزے میں شامل افراد ملک بھر میں مختلف آراء رکھنے والی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جہاں وزیر اعظم عمران خان اور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کیلئے یہ اعداد شمار خوش آئند ہیں وہیں اِن پر گہری نظر ڈالیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وزیر اعظم کی مقبولیت شہری علاقوں اور پچاس سال سے کم عمر افراد میں زیادہ ہے جبکہ دیہی علاقہ جات میں 49 فیصد افراد کے خیال میں وزیر اعظم کی کارکردگی یا تو خراب رہی یا
بہت خراب رہی۔ دیہی علاقوں میں 47 فیصد افراد وزیراعظم کی کارکردگی کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔پچاس سال سے زیادہ عمر کے افراد میں عوامی رائے کے بر عکس 51 فیصد کے خیال میں وزیر اعظم کی کارکردگی یا تو خراب رہی یا بہت خراب رہی اسکے مقابلہ میں 43 فیصد وزیر اعظم کی کار کردگی کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے چاروں صوبوں میں یہ جائزہ کیا گیا اور اس میں سروے میں شامل افراد سے پوچھا گیا کہ اُنکی رائے میں وزیر اعظم عمران خان کی 2018 کے انتخابات جیتنے کے بعد اب تک کارکردگی کیسی رہی۔ اس سوال کے جواب میں 13فیصد کے خیال میں کارکردگی بہت اچھی تھی 38 فیصد کے خیال میں اچھی جبکہ 26 فیصد کی نظر میں خراب اور 20 فیصد کی نظر میں بہت خراب۔ سروے میں شامل بقیہ 3 فیصد نے یا تو کوئی رائے نہیں دی یا اُنہوں نے کارکردگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
Source-https://jang.com.pk/news/602479-51-pakistani-satisfied-with-imran-efforts

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: