چوہان کی نواز شہباز اور رانا ثنائ اللہ کی پھانسی کی پیشین گوئی۔ہفتہ 5 جو لائی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:15:00 AM -
  • 0 comments
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیشگوئی کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی بن گئی،نواز شریف،شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو پھانسی ہوگی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھتے ہیں وہ شور کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل شریف سمجھے تھے کہ ترکی اور چین والے ان کے رشتہ دار ہیں،ریاستوں کا تعلق ہے کسی ایک گھرانے کے تعلقات نہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 40 سال سے کرپشن کی بارات مفاہمت کی بس میں سوار تھی،2018ء کے الیکشن میں کرپشن کی بس پل سے نیچی گر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی بن گئی رانا ثنا،شہباز اور نوازشریف کو پھانسی ہوگی،سب سے بڑا جرم 14 افراد کو مارنا ہے جن کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔
Source-https://jang.com.pk/news/594845-chohan-predicting-the-death-sentence-of-nawaz-shahbaz-and-rana-sana

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: