حکومت کا فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور -13 جوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:18:00 PM -
  • 0 comments
اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی حکومت نے حج 2019 کے لیے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا۔وزیر مذہبی امور اور وزیر خزانہ اسد عمر کی ملاقات میں حج پالیسی کو حتمی شکل دی جائیگی،حج پر سبسڈی منظور نہ ہوئی تو سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 20 ہزار فی عازم سےتجاوز کرسکتا ہے،ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث حج مہنگا ہونے کا امکان ہے جس پر عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے۔ طویل مشاورت کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی دینے سے متعلق تجاویز تیار کرتے ہوئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔وزارت مذہبی امور اور وزارت خزانہ کے درمیان حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔
-اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی حکومت نے حج 2019 کے لیے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا۔وزیر مذہبی امور اور وزیر خزانہ اسد عمر کی ملاقات میں حج پالیسی کو حتمی شکل دی جائیگی،حج پر سبسڈی منظور نہ ہوئی تو سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 20 ہزار فی عازم سےتجاوز کرسکتا ہے،ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث حج مہنگا ہونے کا امکان ہے جس پر عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے۔ طویل مشاورت کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی دینے سے متعلق تجاویز تیار کرتے ہوئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔وزارت مذہبی امور اور وزارت خزانہ کے درمیان حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت
ہو گی۔
Source-https://jang.com.pk/news/597514-government-subsidyhajpilgrims

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: