وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ سسٹم کو بچانے کے لئے وقتی طورپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جمعہ 4 جنوری 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:18:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ سسٹم کو بچانے کے لئے وقتی طورپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداواراورترسیل معمول کے مطابق ہے، اینٹی فوگ ڈسکس لگانے کے باوجود دھند نے سسٹم کو متاثر کیا، سسٹم کو بچانے کے لئے وقتی طورپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رحیم یارخان سے گدولائن پر 500 کے وی لائن شدید دھند کی وجہ سے ٹرپ ہو گئی ہے، فالٹ لائنز کا تعین کرکے مرمت کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار جب کہ پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: