ساہیوال میں جی ٹی روڈ پرکارپر مبینہ پولیس فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈاقادرکےقریب کار پر فائرنگ میں عام شہریوں کو مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کارپرفائرنگ مبینہ طورپرسی ٹی ڈی پولیس نےکی جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کارمیں اغواکارسوارتھے،3بچےبازیاب کرالیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرگ واقعےسےمتعلق پولیس نےکوئی بیان جاری نہیں کیا، فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کےبعدبچوں کوپیٹرول پمپ پرچھوڑدیاتھا، واقعے کے بعد سی ٹی ڈی بچوں کو پیٹرول پمپ سے ساتھ لے گئی۔
بچوں نےکی پیٹرول پمپ پرلوگوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےہمارے والدین کو ماردیاہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/599849-four-persons-killed-in-firing-on-car-at-gt-road-sahiwal
0 comments: