سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی فیصل آباد میں16 جنوری کو ہونے والے آپریشن کا حصہ تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے ساہیوال واقعے پراعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال میں ٹول پلازہ کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی، کار میں سوار افراد نے ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ3 دہشتگرد فرارہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار دہشتگردوں میں شاہد جبار ، عبدالرحمان اور ان کا ایک ساتھی شامل تھا جبکہ واقعے کے مقام سے خود کش جیکٹس ، دستی بم ، اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت ذیشان کے نام سے ہو گئی ہے جو کالعدم تنظیم داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔
واضح رہے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈاقادرکےقریب کار پر فائرنگ میں عام شہریوں کو مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کارپرفائرنگ مبینہ طورپرسی ٹی ڈی پولیس نےکی جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کارمیں اغواکارسوارتھے جن سے3بچےبازیاب کرائے گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ پولیس نے فائرنگ کےبعدبچوں کوپیٹرول پمپ پرچھوڑدیاتھا، واقعے کے بعد سی ٹی ڈی بچوں کو پیٹرول پمپ سے ساتھ لے گئی جبکہ بچوں نے پیٹرول پمپ پرلوگوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےہمارے والدین کو ماردیاہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/599857-four-including-two-women-killed-in-ctd-operation-in-sahiwal
0 comments: