صادق آباد:
بھونگ سے صادق آباد جانے والی سوئی گیس کی مین لائن پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے آس پاس کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔
انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت کوشش کے بعد آگ کو بھجانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ امدادی
اہلکاروں نے قریبی واقع آبادی کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
صادق آباد کے اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی مین سپلائی بند کردی گئی ، کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ مین لائن بند ہونے سے پنجاب کے کئی علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کردی گئی۔
وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس سپلائی معطل ہونے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی اور صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا جس پر عوام سے معذرت خواہ ہیں، تاہم متبادل ذرائع سے بجلی کی کمی پوری کی جائے گی۔ آگ بجھنے کے عمل کے بعد گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے
Source- https://www.express.pk/story/1497499/1/
0 comments: