انسداد دہشتگردی کی عدالت متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو موت کی سزا سنادی۔
پاکستان رینجرز سندھ کی پروسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئےثبو ت اور دلائل کی روشنی میں جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر چھ نے دوملزمان محمد عامر عرف توتلا اورمشہود احمد انصاری عرف مسعود کو 31دسمبر 2010کو شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں محمد رضوان نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو دو دو لاکھ روپے ادا کرنےکی سزا سنائی ہے۔
جبکہ محمد عامر اور عرف توتلا کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزادی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر عرف توتلا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور اسے رینجرز نے 11مارچ 2015کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔اور اس کی نشاندہی پر ملزم مشہود احمد انصار ی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل تیس بور پستول بھی برآمد کیا گیا تھا۔
Source-https://jang.com.pk/news/604077-two-mqm-london-workers-awarded-death-penalty-on-murder-charges
0 comments: