نئی حج پالیسی: کسی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ 31 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:02:00 AM -
  • 0 comments

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019ء کی منظوری دے دی ہے، نئی حج پالیسی میں کسی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سال 2019 کی حج پالیسی پیش کی گئی اور حج اخراجات و سہولیات پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حج کے لئے سہولیات پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، جس میں سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ 40 رکھا گیا ہے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حج کے اخراجات دو زونز میں تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ شمالی زون کے حج اخراجات چار لاکھ 36 ہزار 975 روپے اور جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے ہوں گے۔
Source-https://jang.com.pk/news/604074-hajj-policy-2019-govt-decides-against-subsidy


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: