خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،
ایف آئی اےنےکےکے ایف کی ساڑھے3ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔
ایف
آئی اے ذرائع کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کراچی کے مختلف علاقوں میں
واقع 29جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں جو بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کے دو بڑے
استعمال تھے، یہ رقوم 6کے قریب سہولت کاروں کے ذریعے لندن بھجوائی جاتی
تھیں،رقوم برطانیہ بھیجنے والے سہولت کاروں میں بابرغوری، سہیل
منصور،سینیٹراحمد علی وغیرہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے مزید کہا کہ
جائیدادوں کےکرائے سے ایم کیوایم کے شہدااور اسیران کےخاندانوں کو رقوم بھی
دی جاتی ہیں۔ کرائے کی مد میں حاصل رقوم ایم کیوایم کے شہدا اوراسیران کے
خاندانوں کو فی الحال نہیں روکیں۔
Source- https://jang.com.pk/news/594066-fia-seizes-properties-worth-rs35-billion-belonging-to-kkf
0 comments: