امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ان کے داماد جیئرڈ کشنر کے پاس کتنی دولت ہے۔ جمعرات 3 جنوری 20129

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:55:00 PM -
  • 0 comments
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ان کے داماد جیئرڈ کشنر کی دولت کا تخمینہ ایک ارب دس کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے ۔
ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیئرڈ کشنر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ نیو یارک کی دو معروف فیملیز سے تعلق رکھتے ہیں ۔

صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد واشنگٹن آنے سے پہلے ہی وہ متاثر کن گھروں اور عادتوں کے مالک تھے ۔
وائٹ ہاؤس میں یہ جوڑا بطور مشیر کام کرنے کی کوئی تنخواہ نہیں لیتا ، صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت کے پہلے سال میں ان کی مبینہ آمدنی کم از کم آٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر رہی ۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کی خالص دولت کا تخمینہ تیس کروڑ ڈالر ہے جبکہ جیئرڈ کشنر کی خالص دولت اسی کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے ۔ جہاں تک اخراجات کی بات ہے تو ایوانکا اور جیئرڈ کشنر واشنگٹن کے علاقے کیلو راما میں سات ہزار مربع فٹ مکان کے کرائے کی مد میں ماہانہ پندرہ ہزار ڈالر ادا کرتے ہیں ۔
واشنگٹن آنے سے پہلے ان کی رہائش گاہ نیویارک میں ٹرمپ بلڈنگ میں چار بیڈ روم کا پینٹ ہاوس تھا ، توقع ہے کہ وائٹ ہاوس سے ان کی واپسی یہیں ہوگی ۔
دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایوانکا اور کشنر کے پاس موجود آرٹ کلیکشن کی مالیت ڈھائی کروڑ ڈالر ہے ۔
یہ جوڑا نہ صرف فلاحی کاموں کے لیے بھی وقتاً فوقتاً رقم عطیہ کرتا رہتا ہے بلکہ سیر و تفریح خصوصاً اسکینگکا بھی شوقین ہے ۔
Source- https://jang.com.pk/news/594021-how-much-ivanka-and-her-husbands-net-worth

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: