وزیراعظم میری تعریف کریں تو دوسروں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے۔ 29 jجنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:43:00 AM -
  • 0 comments
ٹوبہ ٹیک سنگھ: 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم میری تعریف کریں تو دوسروں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے ترقیاتی فنڈ جاری کئے جا رہے ہیں جلد کاموں کا آغاز ہوگا، شہر شہر جا کر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر علاقہ کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے بھی کام کررہے ہیں جلد الیکشن کروائیں گے۔
سانحہ ساہیوال کے بارے میں عثمان بزدار نے کہا کہ 72 گھنٹے میں ہم نے جو کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، سانحہ کے لواحقین آج سینیٹ کمیٹی کے سمن پر پیش ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی سے مصافحہ نہ کرنے کے سوال پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ میں ابھی ٹرینڈ (تجربہ کار) نہیں ہوں آہستہ آہستہ ہوجاؤں گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر جگہ آپ کا دفاع کرتے ہیں کیا آپ میں قابلیت نہیں؟۔ اس سوال کے جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میری تعریف کریں تو دوسروں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: