ایف آئی اے اور حکومتی حلقے پریشان،اومنی گروپ کو 29’بے نامی‘اکائونٹس کی رقوم پر ایمنسٹی حاصل جمعہ 4 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:07:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے، ایف بی آر اور بعض حکومتی حلقے اس وقت سخت پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں ، تحقیقات کے حوالے سے ایک نیا رخ سامنے آیا ہے کہ اومنی گروپ کے جو 29اکاؤنٹس سامنے آئے تھے ان میں موجود کئی ارب روپے پر گروپ نے رضاکارانہ ایمنسٹی حاصل کرلی تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ایمنسٹی لینے کی تصدیق کی ہے ۔ تحقیقاتی افسران اس بات پر حیران ہیں کہ گروپ کے مالکان ایف آئی اے کی تحویل میں رہے مگر حیرت انگیز طور پر اُنہوں نے اس اہم بات کا ذکر نہیں کیا۔ مذکورہ ایمنسٹی اومنی گروپ نے دبئی سے فائل کی اور منظورشدہ رقم دے کر رقم کو ’’وائٹ‘‘ کروا لیا۔ اس حوالے سے جب ایف آئی اے نے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کیا تو وہاں سے جواب ملا کہ ایمنسٹی قانون میں ایک یہ شق موجود ہے کہ ایمنسٹی حاصل کرنے والے فرد کی تفصیلات آشکار نہیں کی جاسکتیں۔ کسی بھی ادارے کو سوائے اگر سپریم کورٹ تفصیلات طلب کرے۔ موجودہ صورتحال میں جے آئی ٹی اور حکومتی حلقے گومگوں کی

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: