ہولڈر، سوبرز کے بعد ویسٹ انڈیز کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر 28 جنوری2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:35:00 AM -
  • 0 comments
ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر45سال کے طویل عرصے میں سر گیری سوبرز کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر بن گئے۔
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر سر گارفیلڈ گیری سوبرز نے مارچ 1974ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
نئ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جیسن ہولڈر نے بنگلادیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔
جیسن ہولڈر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 202رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ ساتویں وکٹ کی شراکت میں شین ڈاؤرچ کے ساتھ مل کر 295رنز بنائے۔
اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 381 رنز سے تاریخی شکست دی۔
عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر جیسن ہولڈر دو درجہ اوپر آگئے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن اور بھارت کے رویندر جڈیجا کو پیچھے چھوڑکرنمبر تین سے اب پہلی پوزیشن پرموجود ہیں۔
پاکستان کے وسیم اکرم 257 رنز ناٹ آؤٹ اور امتیاز احمد 209 رنز کے بعد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ہولڈر کے 202رنز کسی بھی بیٹسمین کا تیسرا بڑا اسکور ہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/602997-jason-holder-first-west-indies-all-rounder-since-garfield-sober-to-top-icc-ranking

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: