موبائل فون کی آن لائن رجسٹریشن اورٹیکس ادائیگی کا نظام تیار 28 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:49:00 PM -
  • 0 comments
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) موبائل فون کی گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی کا نظام تیار کر لیاگیاہے،رواں ہفتےاجراء ہوگا،نظام سادہ اور محفوظ ،ٹیکس سسٹم آسان بنانے پرکام جاری ہے،رواں ہفتے سے باقاعدہ طور پر آن لائن نظام ویب سائٹ کا اجراء کر دیاجائے گا،وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ موبائل فون کی آن لائن رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی کے نظام کامیاب آزمائش کرلی گئی ہے یہ نظام بہت سادہ اور محفوظ ہوگا جس کے ذریعے کوئی بھی شخص گھر بیٹھے موبائل فون کی رجسڑیشن اور ٹیکس کی ادائیگی کر سکےگا،انہوں نےکہا دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی پہلے سے ہی آن لائن ہو رہی ہے تاہم ٹیکس دہندگان کی آسانی کےلیے اس نظام کو مزید سادہ اور سہل بنانے پر کام ہو رہا ہے ،حماد اظہر نے کہاسادہ ٹیکس ریٹرن فارم اور ٹیکس رجیم لے کر آئیں گےلوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ہمارا نظام بہت مشکل ہے ،لوگوں کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئےسہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/602812

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: