نئی مانیٹری پالیسی ، سود میں 25بیسس پوائنٹس کا اضافہ 31 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:12:00 AM -
  • 0 comments

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ،جس میں شرح سود میں پچیس بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے ،مانیٹری پالیسی میں نئی شرح شود دس اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی ۔
گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہےکہ معیشت کو چینلجز درپیش ہیں ، مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مؤخر ادائیگی پر تیل لینے کے معاملات طے پا گئے ہیں، اس معاہدے پر دستخط سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیئے جائیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو کچھ مانیں گے، کچھ منوائیں گے۔
طارق باجوہ نے کہا کہ رواں مالی سال پہلی ششماہی میں افراط زر کی شرح 6 فیصد رہی جبکہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں افراط زر کی شرح 3.8 فیصد تھی۔
Source-https://jang.com.pk/news/604075-policy-rate-increased-by-25-bps-to-1025-percent

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: