’لوری مت سنائیں، لوری سنانے کا مطلب ہے سوجاؤ‘ 24 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:46:00 AM -
  • 0 comments
تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے اے جی سندھ پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ’ آپ ہمیں لوری مت سنائیں ،آپ کو پتہ ہے لوری سنانے کا مطلب کیا ہے،اسکا مطلب ہے لوری سنو اور سوجاؤ، ہم یہاں لوری سن کر سونے کے لیے نہیں بیٹھے‘۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کردی۔
جسٹس گلزاراحمد نےایڈوکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت دی کہ آپ کی یہ رپورٹ کسی کام کی نہیں،اچھا ہوگا کہ رپورٹ آپ ابھی واپس لے لیں،اگر اس رپورٹ پر ہم نے آرڈر کیا تو آپ کی پوری حکومت ہل جائے گی۔
انہوں نےریمارکس دیئے کہ آپکےپاس ممتازعلی شاہ جیساچیف سیکرٹری ہے،پھر بھی کچھ نہیں کر پارہے،بیورکریٹ تو صرف اپنی سوچتے ہیں عوام سے انکا کیا لینا دینا،آئندہ سیشن میں آرکیٹیکچر کے ساتھ مشورہ کرکے جامع رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے وزیراعلی سندھ کو کابینہ کا اجلاس بلانے اورشہر کو اصل ماسٹر پلان کے تحت بحال کرنے کے فیصلے پر مشتمل جامع رپورٹ دو ہفتوں میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت کے ایم سی ،کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کی عدم موجودگی پر سپریم کورٹ برہم ہو گئی، عدالت نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے سوال کیا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ 2 کی زمین خالی ہوئی کہ نہیں؟
ایم ڈی واٹر بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ آپ کے حکم کے مطابق ٹی پی 2 کا معاملہ کے ایم سی کے سپرد ہے۔
سپریم کورٹ نے ٹی پی ٹو کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تو ابھی تک خالی کیوں نہیں ہوا؟ٹی پی 2 کی خالی زمین پر عوامی پارک بنایا جائے

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: