وفاقی حکومت آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی - 23 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:23:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
وفاقی حکومت آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس میں سگریٹ اورگاڑیوں سمیت کئی درآمدی اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے ارکان اسمبلی کو منی بجٹ پر بریفنگ دی اور اعتماد میں لیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس میں سگریٹ اورگاڑیوں سمیت کئی درآمدی اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے جب کہ تنخواہ داروں کے لیے قابل ٹیکس آمدنی کی حد 6 سے 8 لاکھ روپے، جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر ساڑھے 17 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ نان فائلر زائد ٹیکس دے کر گاڑی اور جائیداد خرید سکیں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا دن اہم ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جارہی ہے، مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹ لیا ہے اب اپنا اقتصادی وژن دے رہے ہیں، 2019ء اصل اہداف کے حصول کا سال ہے۔
منی بجٹ پر اپوزیشن نے بھی کمر کس لی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔  متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کے خلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پرپیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں انوکھا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، تیسرے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا، عوام پر نئے ٹیکس نہیں لگنے دیں گے، ایک اور منی بجٹ حکومت کی معاشی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس حکومت نے ادھار کا کشکول اٹھا کر ملک کی ناک کٹوا دی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: