:
دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمڈربند نے جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو پر اُردو زبان میں فقرے بازی کی جسے شائقین نے بھی سنا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔ ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ ’’ تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج‘‘۔
ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو یہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہو گا مگر اسٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے۔
0 comments: