شاندار بیٹنگ کرتی کترینہ کی ویڈیو وائرل 23 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:57:00 PM -
  • 0 comments
بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی باربی ڈول کترینہ کیف کرکٹر بن گئی ہیں۔
کترینہ نے اپنی نئی آنے والی فلم 'بھارت کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے کئی بار اونچے اور جارحانہ شاٹس کھیلتی نظر آئیں جس سے ان کے کرکٹ کھیلنے کا شوق اور ہنر سامنے آیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پراپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ ان کی کرکٹ پر کوئی تبصرہ کریں اورساتھ ہی کترینہ نے خود کو ایک اچھا آل راؤنڈر بھی قرار دیا۔
کترینہ کی پوسٹ پر اداکارہ اور انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز 'کنگز الیون پنجاب کی مالکن پریٹی زنٹا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'بہت خوب، ہمیں آپ کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے حال ہی میں فلم 'زیرو میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اس ویڈیو کو پسند کیا جبکہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: