پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیکس فراڈ کیس میں 23ماہ قید کی سزا سے بچنے کے لئے 2کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے معاہدے پر رضامند ہوگئے
رونالڈو اپنی ہسپانوی منگیتر کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے عدالت سے باہر آئے اور اپنے پرستاروں کو آٹوگراف دے کر بلیک وین میں سوار ہوکر چلے گئے۔
یو وینٹس کے 33سالہ اسٹرائیکر نے مقدمے کے حل کے لئے 2کرورڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے عوض معطل قید کی سزا قبول کرنے پر راضی ہوگئے، جس کے بعد رونالڈو کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔
پانچ مرتبہ فٹ بالر آف دی ایئر رہنے والے رونالڈو صرف 15منٹ کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ، جہاں اُنہیں صرف پہلے سے طے شدہ معاہدے پر دستخط کرنا تھے۔
2017ء میں رونالڈو نے ان الزامات کی تردید کی تھی کہ 2011ء اور 2014ء کے دوران انہوں نے اپنی آمدنی چھپانے کے لئے جان بوجھ کر ایک بزنس اسٹرکچرکو استعمال کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 2009سے 2018ء تک ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کی بھی نمائندگی کی ۔
0 comments: