عمران خان عالمی مفکر بن گئے - 22 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:32:00 AM -
  • 0 comments
ممتاز عالمی جریدے ”فارن پالیسی“ نے وزیراعظم عمران خان کو سال 2019ءکے 100 عالمی مفکرین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
عالمی جریدے نے وزیراعظم عمران خان کا نام جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل، سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جے کینڈا آرڈرن کے ساتھ دنیا کے 100 بڑے عالمی مفکرین کی فہرست میں شامل کیاہے ۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ اعزاز ان کی 22 سالہ جدوجہد کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے پر ملا ہے۔
فہرست میں بھارت کے میکش امبانی،علی بابا کے سربراہ جیک ما اور امیزون سی ای او جیف بیزوس کے نام بھی شامل ہیں۔ 
اس سے قبل ملالہ یوسف زئی  سمیت کئی پاکستانی اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔
جریدے کی مکمل فہرست آج آن لائن جاری کی جائے گی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: