بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شدید سرد موسم میں بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ٹریفک پولیس اہلکار خدائے رحیم کی تصویردیکھی اور اس کی فرض شناسی کے اعتراف میں اسے شیلڈ اور نقد انعام دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناصرف اہلکار کی اپنے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے بلکہ اسے خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں جن پر ہمیں فخر ہے، حکومت فرض شناس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ کرے گی۔
Source-https://jang.com.pk/news/604382
0 comments: