بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘ 2018 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:02:00 AM -
  • 0 comments
ممبئی: 
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘ 2018 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم’سنجو‘2018 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی قرار پائی ہے جب کہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوت‘ نےدوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بزنس کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2018؛ تینوں خانز فلاپ، باکس آفس پر کم بجٹ کی فلموں کا راج
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق 100 کروڑ کا ہندسہ اب کسی بھی فلم کی کامیابی کو ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔  2018 میں 13 فلمیں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئیں جو بھارتی سینما کی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلموں میں’پدماوت‘،’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘، ’ریڈ‘،’باغی 2‘، ’راضی‘، ’ریس3‘، ’سنجو‘،’گولڈ‘،’استری‘،’بدھائی ہو‘،’ٹھگ آف ہندوستان‘،’ 2.0‘، اورحال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’سمبا‘شامل ہے۔

فلم’سمبا‘ نے ریلیز کے چار روز میں 96 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ ترن آدرش کہنا ہے کہ ’سمبا‘آج 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فلم’سنجو‘ نے تقریباً 600 کروڑ کا بزنس کیاہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم’پدماوت‘ نے 400 کروڑ کا بزنس کیاہے۔ باغی2‘ نے 200 کروڑ، ’ریس 3‘ نے 150 کروڑ، فلم’راضی‘ نے 200 کروڑ، فلم’استری‘نے 124 کروڑ،‘ ’ٹھگ آف ہندوستان‘نے تقریباً 150 کروڑ جب کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں 335 کروڑ کی کمائی کی، ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘ نے 148 کروڑ اور’بدھائی ہو‘نے 135 کروڑ کمائے۔
Source-https://www.express.pk/story/1486779/24/

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: