بالی ووڈ میں سال 2018 شادیوں کا سال ثابت ہوا ہے جس میں کئی میگا اسٹارز شادی کے بندھن میں بندھے ان میں اداکارہ سونم کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا اور ایشا امبانی باقی کے مقابلے میں زیادہ خبروں کی زینت بنی رہیں۔
نئے سال کے آغاز پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ سال 2018 کی دلہنوں کی فہرست میں ’موسٹ اسٹائلش ‘ دلہن کون سی اداکارہ رہیں؟
اسی حوالے سے بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی نے ٹوئٹر پر سال 2018 کی ’موسٹ اسٹائلش‘ دلہن کا پتہ لگانے کے لیے ایک پول کرایا جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، ایشا امبانی اورسونم کپور کا نام شامل تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرائے گئے پول کے مطابق پدماوت اداکارہ دپیکا پڈوکون 55 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیںاور سال 2018 کی ’موسٹ اسٹائلش‘ دلہن قرار پائیں۔ دوسرے نمبر پر دیسی گرل پریانکا چوپڑا ہیں جنہیں 18 فیصد ووٹ ملے۔
موسٹ اسٹائلش دلہنوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی ہیں جنہیں 16 فیصد ووٹ ملے جبکہ چوتھے اور آخر نمبر پر اداکارہ سونم کپور رہیں انہوں نے 11 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
Source-https://jang.com.pk/news/596559-deepika-voted-most-stylish-bride-of-2018
0 comments: