ساہیوال ، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج 20 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:50:00 AM -
  • 0 comments
ساہیوال واقعے کا مقدمہ 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں 302 اوردہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول خلیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
یاد رہے سی ٹی ڈی کی جانب سے ساہیوال اور اوکاڑہ کے وسط میں واقع اڈا قادر آباد کے قریب ایک گاڑی میں سوار 4 افراد پر فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے رہائشی تھے جو بورے والا اپنے ایک عزیز کی شادی میں جارہے تھے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی اس میں سے تین انتہائی کم عمر کے بچے بھی ملے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک13 سالہ بچی شامل ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: