مختلف شہروں میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میـں اضافہ 20 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:49:00 AM -
  • 0 comments
ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے کا شکوہ ہے، دالیں چاول چنے بھی اب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئےہیں۔
لاہور، فیصل آباد،کوئٹہ، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے کا شکوہ ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ دالیں، چاول اور چنےبھی اب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ۔ سبزیاں سستی ہیں لیکن لہسن ادرک کی قیمتوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران چاول کی فی کلو قیمت 100روپے سے 140 روپے فی کلو ،دال چنا 85 روپے سے بڑھ کر 105روپے فی کلوجبکہ سفید چنے 80 روپے سے 110 روپے فی کلو ، دال ماش 110 روپے سے بڑھ کر 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب اُن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے مقابلے میں کچھ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے جیسے آلو 40 روپے سے کم ہو کر 20 روپے فی کلو ،پیازاورٹماٹر 60 روپے سے کم ہو کر 40روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ لہسن کی قیمت 130روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو اور درک 100 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔
ہر چیز میں مہنگائی ہو گئی ہے سبزی کو ہاتھ نہیں لگ رہا ،جو چیز 100روپے کلو تھی وہ 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/600207-food-item-prices-rise-in-different-cities-of-pakistan

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: