مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ے کہ شیخ رشید روک سکو تو روک لو میں بھی پی اے سی میں آرہا ہوں۔
شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے جواب میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے کے کرتوت پی اے سی میں بے نقاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ان کے خلاف گفتگو کرتے ہیں جن کے ووٹوں کے طفیل 6 بار اسمبلی میں پہنچے،یہ ا س ملک کی سیاست کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج تک کسی سے این آر او نہیں مانگا یہ بات وہ قومی اسمبلی میں بھی کہہ چکے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ شیخ رشید صرف اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے اس قسم کی باتیں کرتا ہے۔
0 comments: