دنیا بھر میں سربراہان مملکت خیر سگالی کے طور پرایک دوسرے کو تحفے تحائف پیش کرتے رہتے ہیں۔ایسا ہی ایک تحفہ روسی صدر پیوٹن کو بھی ملا جس نے ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔
سربیا کے سرکاری دورے کے موقع پر روسی صدر پیوٹن نے سربیا کے صدر ایلکژینڈر ووکک (Aleksandar Vucic) سے ملاقات کی۔
اس دوران سربیا کے صدر نے خیر سگالی کے طور انہیں ایک کتا تحفے میں پیش کیا۔
اس موقع پر پیوٹن نہایت خوش دکھائی دیئے اور 4ماہ کے ننھے کتے کے پاس جا کر اسے پیار بھی کیا۔
واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن کو اعلیٰ نسل کے کتے پالنے کا شوق ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ترکمانستان،جاپان،بلغاریہ اور کرغستان سے بھی کتوں کے تحفے مل چکے ہیں۔
0 comments: