کراچی سے کوئٹہ سفر کے دوران نیند پوری کریں 18 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:55:00 AM -
  • 0 comments

پاکستان میں پہلی بار ایسی بس متعارف کرائی گئی ہے جس میں سکون سے سوتے ہوئے جائیں اور نیند پوری کریں۔
آرام دہ سہولتوں سے بھر پور ’ سلیپ ساؤنڈر‘ بس متعارف کرادی گئی، پاکستان میں پہلی بار اتنی زیادہ سہولتوں سے آراستہ بس نے کراچی سے کو ئٹہ جانے والوں کو خوش کردیا ہے ۔
صرف 3 ہزار روپے کرایہ لینے والی اس بس میں سفر کے دوران نا صرف نیند پوری ہو سکے گی بلکہ کھانا پینا بھی مفت ہوگا جبکہ ایل ای ڈی پر پسند کی فلمیں بھی دِکھائی جائیں گی۔
ملکی سطح پر معیاری بس سروس متعارف کرانے والے کریم داد کا کہنا ہے کہ بس چل پڑے تو 700 سو کلو میٹر کا سفر ایسے طے ہوگا کہ پتا تک نہ چلے گا۔
’سلیپ ویل، لِو ویل‘ کے سلوگن کیساتھ روانہ ہونے والی بس دو دن میں ایک بار کراچی کے ریمبو سینٹر سے روانہ ہوتی ہے۔کوئٹہ پہنچنے کے لیے تیز رفتار گاڑی کو بس 8 گھنٹے دوڑنا پڑتا ہے ۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: